برمنگھم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اسکواڈ میں کی جانے والی سات تبدیلیوں سے لاعلم تھے اور انہیں بھی بعد میں اس بارے میں معلوم ہوا۔
برمنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے 12 رکنی ٹیم بنا لی ہے، جبکہ 11 کھلاڑی تقریباً طے ہیں۔
کپتان سے اسکواڈ میں سات تبدیلیوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلیاں ان کے لیے بھی خبر تھیں، انہیں بعد میں اس بارے میں معلوم ہوا۔ چونکہ یہ فیصلہ پی سی بی نے کیا ہے، اس لیے بورڈ ہی اس کی بہتر وضاحت کر سکتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ وہ پی سی بی کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں، بورڈ نے جو بہتر سمجھا وہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم برمنگھم پہنچ گئی
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی طرف سے اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور امید ہے کہ ایجبسٹن میں پاکستان ٹیم کچھ اچھا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لارڈز میں جو بہتر سمجھا، وہ کیا، اب ایجبسٹن میں بھی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔





