بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر ملکی سلامتی کی میٹنگ کی اہمیت نہیں،محمود اچکزئی

بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر ملکی سلامتی کی میٹنگ کی اہمیت نہیں،محمود اچکزئی

ملکی سلامتی کیلئے طلب میٹنگ میں ہر سیاسی جماعت کے نمائندوں کو بلایا جائے، میٹنگز میں جماعتِ اسلامی کے نمائندے بھی شریک ہونے چاہئیں۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہ ے کہ عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے ، عمران خان کے بغیر کسی میٹنگ کی ہمیت نہیں ہوگی ۔

محمود خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سلامتی کی میٹنگز میں جماعت اسلامی کے نمائندے بھی شریک ہونے چاہئیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی کیلئے طلب میٹنگ میں ہر سیاسی جماعت کے نمائندوں کو بلایا جائے ۔

دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاہے کہ عمران خان کو ان بورڈ لیے بغیر جو بھی فیصلے ہوئے وہ عوامی فیصلے نہیں ہوں گے ، عوام ان فیصلوں کو قبول نہیں کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام اس حکومت پر اعتماد نہیں کرتی ، عدلیہ میں ریفارمرز کرکے ان کو بھی کمزور کردیاگیا ہے ۔

Scroll to Top