ہنگومیں پولیس چوکی پرکواڈ کاپٹر حملے کے بعد آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک،3 زخمی

ہنگومیں پولیس چوکی پرکواڈ کاپٹر حملے کے بعد آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک،3 زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

ہنگو: انار چینہ پولیس چوکی پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ایف سی کے جوابی آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

   ضلع ہنگو کی انار چینہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے ڈرون حملے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جوابی کارروائی کی ۔

جوابی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخإی ہو گئے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، تاکہ ممکنہ طور پر موجود مزید دہشتگردوں کا مکمل صفایا کیا جا سکے ۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق، دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی امدادی نفری کو نشانہ بنانے کے لیے چوکی کے اطراف اور پہاڑی راستوں پر گھات لگا رکھی تھی اور چوکی کو چاروں اطراف سے سنائپر فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: ہنگو: انارچینہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

ڈی پی او ہنگو کی براہِ راست نگرانی میں جاری اس مشترکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن میں اب تک 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرانے کے لیے کارروائی تاحال جاری ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top