پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ آج سے برمنگھم میں شروع ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ آج سے برمنگھم میں شروع ہوگا

Pakistan SCO Summit 2026

برمنگھم کی سرزمین پر پاکستان آج تک ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکا، انگلینڈ کو سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان وائٹ واش سے بچنے کیلئے پرعزم ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایجبسٹن گراؤنڈ کو لکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں اچھی کارکردگی کیلئے پرامید ہوں، لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں پر حیرانی ہوئی۔

 یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے ہدف کیا ہے؟ عبوری کوچ نے بتادیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نتائج اچھے نہ ہوں تو تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں، بورڈ نے جو بھی فیصلہ کیا ہے، وہ سوچ سمجھ کر ہی کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ لیڈز گراونڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان نے پاکستان ٹیم کو اننگز اور 130 رنز سے شکست دی تھی جبکہ لارڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 194 رنز سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top