کمرشل بینکوں کو عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری کمرشل بینکوں کی شاخیں عوام کو عید کیلئے نئے کرنسی نوٹ فراہم کریگی، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کو عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے رواں سال ماہ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے گئے ہیں
اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بینکوں کے وسیع ،ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کی شاخیں عوام کو عید کیلئے نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی ۔
بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے گا تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی اور موٹر فراہمی ہو ، اس کیلئے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں ۔