پشاور کے 10 ہزار سے زائد ڈومیسائل مشکوک قرار، چھان بین شروع

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: پشاور میں 10 ہزار سے زائد ڈومیسائل مشکوک قرار دے کر ان کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں شہر کی مختلف یونین کونسلوں سے جاری کیے گئے ڈومیسائل، بالخصوص افغان طلبہ کے لیے بنائے گئے ڈومیسائل کی خصوصی چھان بین کی جارہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع اور قبائلی علاقوں میں بھی مشکوک ڈومیسائل کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ تصدیقی عمل کے دوران غیر قانونی یا جعلی ثابت ہونے والے ڈومیسائل منسوخ کردیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں سے جاری ہونے والے ڈومیسائل کی جانچ پڑتال جاری ہے، جبکہ مشکوک ڈومیسائل سے متعلق تفصیلات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 27 ستمبر کو انصاف مارچ ہوگا، انتشار نہیں ہوگا، بیرسٹر گوہر علی خان

ذرائع کے مطابق پشاور میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے والے افراد کی موجودگی کے حوالے سے بھی مختلف علاقوں میں چھان بین کی جارہی ہے۔

ان علاقوں میں غریب آباد، کچا کارپوریشن کالونی، فقیر آباد، لطیف آباد، زرگر آباد، یونیورسٹی روڈ، رنگ روڈ، چارسدہ روڈ، حج بنگلہ روڈ اور بشیر آباد سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد غیر قانونی طریقے سے جاری کیے گئے ڈومیسائل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، جبکہ جعلی یا غیر قانونی ثابت ہونے والے ڈومیسائل منسوخ کردیے جائیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top