سول سرونٹس کی اسپیشل پے اسکیلز اور کنٹریکچوئل عہدوں سے متعلق پالیسی میں ترمیم

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے سول سرونٹس کی اسپیشل پے اسکیلز (SPS) اور کنٹریکچوئل عہدوں پر تقرری سے متعلق پالیسی میں ترمیم کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت سول سرونٹس کو اوپن کمپیٹیٹو پراسیس کے ذریعے اسپیشل پے اسکیلز پر تقرری کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ سرکاری کارپوریشنز، خودمختار اداروں اور دیگر اداروں میں موجود کنٹریکچوئل عہدوں کو بھی پالیسی کے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق اسپیشل پے اسکیلز پر تعینات سول سرونٹس کو ڈیپوٹیشن پالیسی کے تحت دستیاب سہولیات حاصل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : قبائلی اضلاع میں جاری ٹرانسپورٹ فیسلیٹیشن پراجیکٹ سے 38 ملازمین فارغ

حکومت کی اکثریتی ملکیت یا انتظامی اختیار رکھنے والے اداروں کو سرکاری ادارے تصور کیا جائے گا، جبکہ نئی پالیسی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے زیر انتظام اداروں پر بھی لاگو ہوگی۔

وزارتِ خزانہ نے ایم پی ایس (MPS)، پی پی ایس (PPS) اور ایس پی پی ایس (SPPS) کے ساتھ کنٹریکچوئل عہدوں کو بھی پالیسی میں شامل کردیا ہے۔ ترمیم کے تحت سول سرونٹس کو کنٹریکچوئل عہدوں پر بھی جوائننگ کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول سرونٹس کی مذکورہ عہدوں پر تقرری ڈیپوٹیشن پالیسی کے تحت کی جائے گی، جبکہ نئی پالیسی کے ذریعے اسپیشل پے اسکیلز اور کنٹریکچوئل تقرریوں کے طریقہ کار کو مزید واضح کردیا گیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top