وزیراعظم شہباز شریف نے نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی کی منظوری دے دی، تاہم عملدرآمد سے قبل پالیسی کو آئی ایم ایف اور وفاقی کابینہ سے منظوری کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔
پالیسی ڈرافٹ کے مطابق نئی آٹو پالیسی 2026 سے 2031 تک نافذ کرنے کی تجویز ہے، جس میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں مرحلہ وار کمی شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق 1801 سی سی سے زائد اور 1501 سے 1800 سی سی ہائبرڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 50 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تجویز ہے، جبکہ 1000 سی سی تک اور 851 سے 1000 سی سی ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ڈیوٹی 50 سے کم کرکے 30 فیصد کرنے کی تیاری ہے۔
ہائبرڈ ٹرک پر ڈیوٹی 30 سے کم کرکے 15 فیصد، ہائبرڈ لائٹ کمرشل گاڑیوں پر 60 سے کم کرکے 30 فیصد اور ہائبرڈ بسوں پر ڈیوٹی 30 سے کم کرکے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نئی آٹو پالیسی: گاڑی خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر
وزیراعظم کی منظوری کے بعد پالیسی پہلے آئی ایم ایف اور پھر وفاقی کابینہ کے سامنے منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔





