صدر مملکت آصف علی زرداری لندن سے پاکستان کیلئے روانہ

Pakistan SCO Summit 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری برطانیہ میں ایک ہفتے سے زائد قیام کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے صدر زرداری کو الوداع کیا۔

روانگی کے موقع پر صحافیوں نے صدر زرداری سے طبیعت کے بارے میں سوال کیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کا فضل ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا۔

صدر زرداری نے برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف طبی معائنے بھی کرائے۔ صحافیوں کی جانب سے دیگر سوالات پر صدرِ مملکت نے جواب دینے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری او بختاور کے بعد بلاول بھٹو بھی لندن پہنچ گئے، معاملہ کیا ہے؟

صدر زرداری کا برطانیہ میں قیام ایک ہفتے سے زائد رہا، جہاں انہوں نے طبی معائنے سمیت دیگر مصروفیات میں وقت گزارا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top