پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پھر اہم سماعت ہوگی

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پھر اہم سماعت ہوگی

Pakistan SCO Summit 2026

 پاکستان تحریک انصاف  کی جانب سے اعلان کردہ لانگ مارچ کو رکوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، جس کی سماعت آج پھر ہوگی۔

چیف جسٹس سردار اسلام آباد ہائیکورٹ محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں بننے والے اس لارجر بینچ میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس محمد آصف بھی شامل ہیں۔

عدالت نے معاملے کی حساسیت اور ممکنہ آئینی مضمرات کے پیش نظر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز، چیف سیکرٹریز، ایڈووکیٹ جنرلز سمیت اسلام آباد کے پولیس اور ضلعی حکام کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت کا نظامِ زندگی مفلوج اور سڑکیں بند ہو سکتی ہیں، لہذا عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی تمام سڑکیں آمدورفت کے لیے کھلی رکھنے کے احکامات دیے جائیں اور سرکاری دفاتر و مشینری کے سیاسی مقاصد کے لیے مبینہ استعمال کے خلاف ضابطہ طے کیا جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top