پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کی حمایت نہیں کرے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں صوبوں کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے شفیع اللہ جان نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تحریک انصاف ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوگی۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے حق میں مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کرانے کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے صوبوں سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی، خیبرپختونخوا کے طلبہ
پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے ریفرنڈم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں نئے صوبوں کے قیام کا طریقہ کار پہلے سے واضح ہے۔ ان کے مطابق سوال یہ ہے کہ کیا ریفرنڈم آئین میں موجود طریقہ کار کی جگہ لے سکتا ہے؟
پلوشہ خان نے کہا کہ ریفرنڈم کا نام سامنے آتے ہی اس کی مخالفت کی جانی چاہیے۔
اس دوران تحریک انصاف کے رہنما شفیع اللہ جان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ صوبوں کے معاملے پر ان کی جماعت ریفرنڈم کی حمایت نہیں کرے گی۔





