سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر ٹرمپ پر تنقیدکرتے ہوئے انہیں جھوٹ بولنے کا اولمپک چیمپئن قرار دے دیا۔
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ جھوٹ بولنے کے اولمپک چیمپئن ہیں اور وہ ہر معاملے میں جھوٹ بولتے ہیں۔
ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے جھوٹ امریکی فوجیوں اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اہلکاروں کی زندگیوں کو متاثر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ امریکا کے اپنے اقدامات ہی ایران کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، جبکہ گزشتہ 25 سال کے تجربات سے امریکا نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
ہیلری کلنٹن نے مزید کہا کہ چین اور روس کی مدد سے ایران امریکا کی دفاعی صلاحیت کمزور کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔





