ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو امریکی تاریخ کا عظیم ترین صدر قراردے دیتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن، اوباما، کارٹر، گرانٹ اور ہارڈنگ ناکام صدور تھے ۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکی صدور کی تصاویر کی ایک فہرست جاری کی جس میں انہوں نے خود کو امریکا کی تاریخ کا سب سے عظیم ترین صدر قرار دیا۔
ٹرمپ نے سابق امریکی صدر ابراہام لنکن، واشنگٹن، ایف ڈی روزویلٹ، ولسن،جیفرسن اور جیکسن کو عظیم صدور کی فہرست میں ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران تباہ ہوچکا، اب وہ مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، امریکی صدر ٹرمپ
عظیم صدور کے قریب ترین میں ٹی روزویلٹ، کلیولینڈ، ایڈمز اور پولک کو شامل کیا،صدر ٹرمپ نے سابق امریکی صدر کلنٹن سمیت 12 صدور کو اوسط قراردیا۔
ٹرمپ نے 6 صدور کو اوسط سے بھی نیچے درجے کا قرار دیا جبکہ بائیڈن، اوباما، کارٹر، گرانٹ اور ہارڈنگ کو ناکام صدور قرار دیا۔





