ناران میں دو کمسن لڑکوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ

ناران میں خاندانی تنازع پر خونی جھگڑا، مبینہ تشدد سے دو کم عمر لڑکے جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

سیاحتی مقام ناران کے قریب علاقہ ڈنہ میں معمولی تلخ کلامی نے خونی روپ دھار لیا، جہاں دو خاندانوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر شدید مارپیٹ سے دو کم عمر لڑکے زندگی کی بازی ہار گئے۔

ناران پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے بچوں کی شناخت  12 سالہ رشید اور 14 سالہ عبدالرحمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھگڑا دو خاندانوں کے مابین کسی بات پر تلخ کلامی سے شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور تشدد تک جا پہنچا۔

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں بچوں کی لاشوں کو تحویل میں لے کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ واقعے میں ملوث ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: مانسہرہ میں کمسن بچے کے کیس میں اہم پیشرفت

پولیس کے مطابق تمام زاویوں سے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top