پی ٹی آئی اراکین نے پارٹی قیادت کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کردی، وجہ کیا بنی؟

پی ٹی آئی اراکین نے پارٹی قیادت کو لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کردی، وجہ کیا بنی؟

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے رہنماؤں اور اپوزیشن لیڈر نے پارٹی قیادت سے لانگ مارچ فوری طور پر ملتوی کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔

اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس میں منعقدہ پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور سلمان اکرم راجہ سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق یہ خصوصی اجلاس پنجاب کے اراکین کے اصرار اور مطالبات پر بلایا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد آئندہ کے لائحہ عمل خصوصاً لانگ مارچ کے حوالے سے مشاورت کرنا تھا۔

اجلاس کے دوران پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے موقف اختیار کیا کہ فی الحال لانگ مارچ کے لیے پارٹی کی تیاری ناکافی ہے۔

پنجاب کے رہنماؤں کی جانب سے یہ شکوہ بھی کیا گیا کہ لانگ مارچ کا اعلان کرنے سے قبل ان سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی پشاور میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے اراکین کا مؤقف سنا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر علی عمران نے تصدیق کی کہ پارلیمنٹ کے اراکین نے قیادت کو آگاہ کیا کہ اہم فیصلوں میں ان کی رائے شامل نہیں کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے کے ٹکٹ ہولڈرز کو اس لیے بلایا گیا تھا تاکہ ستائیس ستمبر کے منصوبے پر آگے بڑھنے کے امور کا جائزہ لیا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top