ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے اہم پیشگوئی کردی

Pakistan SCO Summit 2026

ربیع الثانی 1448 ہجری کا نیا چاند 11 ستمبر کو صبح 8 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث 12 ستمبر کی شام ہلالِ ربیع الثانی نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

ترجمان سپارکو کے مطابق 12 ستمبر کی شام ملک کے ساحلی علاقوں میں ربیع الثانی کا چاند آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں ہلال کی رویت کے لیے دوربین سے مدد لینا پڑ سکتی ہے۔

سپارکو کے مطابق فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس،ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان کردیا

تاہم ربیع الثانی کے آغاز اور یکم تاریخ کے حوالے سے حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، جو ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں اور دیگر متعلقہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کرے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top