ملک بھر میں ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ جبکہ عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول) 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے باقاعدہ اعلان کیا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا متفقہ فیصلے کے تحت یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہوگی۔
اس سے قبل قوم خلائی و بالائی فضا کی تحقیق کے قومی ادارے (سپارکو) نے بھی 13 اگست کو چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کی تھی۔





