پٹرول اور ڈیزل کی 400 روپے فی لیٹر کی جانب پیشقدمی

Pakistan SCO Summit 2026

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ کردیا، جس کے بعد دونوں مصنوعات کی قیمتیں 400 روپے فی لیٹر کی جانب بڑھنے لگی ہیں۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 38 روپے 4 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوچکا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 360 روپے سے بڑھ کر 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران حکومت کی جانب سے ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں بھی 14 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل 108 ڈالر تک پہنچ گیا، پاکستان میں پٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ

دوسری جانب گزشتہ چار روز کے دوران پٹرول کی قیمت میں بھی تقریباً 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی چار روز میں 20 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top