محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 12 سے 17 ستمبر کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی 13 سے 16 ستمبر کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 14 سے 17 ستمبر کے دوران نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ، پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈ کا خدشہ ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون کے نویں اور آخری اسپیل کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔





