ویمنز ایشیا کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ویمنز ایشیا کپ میں قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی

Pakistan SCO Summit 2026

ویمنز ایشیا کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کی خواتین ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا اور فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اب اس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثنا نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 4 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ شوال ذوالفقار نے 24، گل فیروزہ نے 21 اور طوبہ حسن نے ناٹ آؤٹ 12 رنز بنائے۔

 مقررہ 131  ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی طرف سے کپتان فاطمہ ثنا نے گیند بازی میں بھی جوہر دکھاتے ہوئے 3.4 اوورز میں 38 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سعدیہ اقبال اور امِ ہانی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top