تھانہ سربند پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 3 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
پشاور: سربند پولیس حکام کے مطابق قتل، اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور شہریوں کو دھوکہ، نوسربازی کے تحت موٹرسائیکل، قیمتی موبائل فونز کا لالچ دینے میں ملوث ملزمان گرفتارکئے گئے، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔
پولیس کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان تھانہ سربند کی حدود میں زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے قتل اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور، گینگ ریپ کے چار ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے انجام کو پہنچ گئے
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔،





