این ڈی سی نے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت قرار دیدیا

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت قرار دیدیا

Pakistan SCO Summit 2026

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا موجودہ انتظامی ڈھانچہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکا ہے، اس لیے نئے صوبوں اور انتظامی اکائیوں کا قیام اب وقت کا اہم تقاضہ بن گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عام آدمی روزگار، علاج، تعلیم اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے جبکہ مہنگائی کی چکی میں بری طرح پس رہا ہے۔

این ڈی سی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کو بہتر طرزِ حکمرانی، ایک مؤثر انتظامی نظام اور قومی وسائل کے منصفانہ استعمال کی اشد ضرورت ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر کسی تعصب کے بغیر کھلے دل اور سنجیدگی کے ساتھ قومی سطح پر بحث و مباحثہ ہونا چاہیے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top