تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر علی ظفر نے خبردار کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا تو یہ سراسر زیادتی اور ظلم ہوگا۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھی اسی ملک کا حصہ ہے، کوئی الگ ملک نہیں جہاں قانون کی کوئی اور تشریح ہو۔
صوبائی امور اور پارٹی پالیسی پر بات کرتے ہوئے علی ظفر نے واضح کیا کہ تحریک انصاف نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے بنانا غیر آئینی ہوتا تو شہید ذوالفقارعلی بھٹو آئین کی کتاب میں اس کا ذکر نہ کرتے، وزیر صحت
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم صبوں کے قیام کے خلاف نہیں بشرطیکہ یہ تقسیم صرف انتظامی بنیادوں پر ہو اور اس پر تمام متعلقہ فریقین کا اتفاق پایا جائے۔





