مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

Pakistan SCO Summit 2026

گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون سے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چوہدری محمود بشیر ورک گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور لاہور میں زیرِ علاج تھے، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

چوہدری محمود بشیر ورک نے 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ ون سے کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے

الیکشن نتائج کے مطابق انہوں نے ایک لاکھ 9 ہزار 704 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار راشدہ طارق نے 91 ہزار 825 ووٹ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز صفدر وڑائچ نے 17 ہزار 59 ووٹ حاصل کیے تھے۔

چوہدری محمود بشیر ورک کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top