جماعت اسلامی ضلع پشاور کے ترجمان طارق متین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان لانگ مارچ کے حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہیں۔ لانگ مارچ کا اعلان تو کردیا گیا ہے، تاہم اب اس سے فرار کی راہیں تلاش کی جا رہی ہیں۔
اپنے بیان میں طارق متین نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت اپنی غیر یقینی کیفیت کا ملبہ جماعت اسلامی پر ڈالنے کے لیے اس کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال خود پی ٹی آئی کی اندرونی بے یقینی کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور عمران خان کے نام پر ڈالر خور یوٹیوبرز سے لانگ مارچ کی فنڈنگ مانگی گئی، شفیع جان کی ویڈیو وائرل
ترجمان جماعت اسلامی ضلع پشاور نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے فیصلوں اور سیاسی حکمتِ عملی کی ذمہ داری خود قبول کریں اور دوسروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے سے گریز کریں۔





