کوہاٹ، رحمان آباد کے قریب ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ

Pakistan SCO Summit 2026

کوہاٹ: رحمان آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کے قافلے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں قافلے میں شامل گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لاچی اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوہاٹ بھی قافلے میں موجود تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین بلدیہ فائرنگ سے جاں بحق

پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر مبینہ غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف شکر درہ میں انتظامیہ کی کارروائی کے بعد واپس آرہے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top