خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈ میں خرد برد، حکومتی رکن گل ابراہیم نے اہم سوالات اٹھا دیے

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: حکومتی رکن گل ابراہیم خان نے سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈز میں مبینہ خرد برد اور کرپشن پر سوالات اٹھا دیے۔

ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے گل ابراہیم خان نے کہا کہ پاتراک کے سرکاری سکولوں میں بعض اساتذہ مبینہ طور پر ڈیوٹی پر نہیں جاتے، جبکہ نوشہرہ میں بیٹھے رہتے ہیں اور ان کی جگہ دوسرے افراد ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالج آف نرسنگ کے معاملے پر سی سی پی اوپشاور کا بڑا ایکشن، پولیس افسران فارغ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض سرکاری اساتذہ نے اپنی جگہ نوجوانوں کو 25 ہزار روپے ماہانہ پر رکھا ہوا ہے۔ گل ابراہیم خان نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top