حج بکنگ کے نام پر فراڈ کا خطرہ، وزارت مذہبی امور نے عوام کو خبردار کردیا

Pakistan SCO Summit 2026

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت ”پاک حج ایپ“ اور حج پورٹل کے ذریعے بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 7 ہزار 600 عازمین حج کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے۔

ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم میں مزید 64 ہزار حج نشستیں دستیاب ہیں، جبکہ 25 منظم حج کمپنیوں کو حج پورٹل کے ذریعے 6 ارب 88 کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ 25 منظم کمپنیوں کی جانب سے عازمین کی سہولت کے لیے 2 ہزار سے زائد مختلف حج پیکیجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکیم کے ذریعے حج کے خواہش مند شہریوں کے لیے اہم خبر

ترجمان نے واضح کیا کہ پرائیویٹ حج کی بکنگ اور ادائیگی صرف ”پاک حج ایپ“ اور حج پورٹل کے ذریعے ہی کی جاسکتی ہے۔ عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ حج پورٹل کے علاوہ کسی فرد یا کمپنی کو حج واجبات جمع نہ کرائیں اور فراڈ سے محفوظ رہنے کے لیے محتاط رہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top