این سی سی آئی اے کو محمد رضوان کے جواب کا متن سامنے آگیا

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد: قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر اپنا جواب ارسال کردیا۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی جانب سے بھیجے گئے جواب میں این سی سی آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے کے حوالے سے کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے اپنے جواب میں استفسار کیا کہ انہیں طلب کیوں کیا گیا تھا؟ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ان کا موبائل فون اب تک واپس کیوں نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم پریذیڈنٹ ٹرافی میں ایکشن میں نظر آئیں گے

محمد رضوان نے مبینہ طور پر این سی سی آئی اے سے یہ بھی وضاحت طلب کی کہ انہوں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے، اس بارے میں انہیں آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر نے اپنے جواب میں یہ بھی پوچھا کہ انہیں کس وجہ سے بلایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی بنیاد کیا ہے۔

محمد رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو جواب کورئیر کے ذریعے بھجوایا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے ایجنسی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top