بلوچستان ہائی کورٹ نے پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان میڈیکل طلبہ کی تعلیم جاری رکھنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے یا تربیت کا غیر محدود حق حاصل نہیں ہے۔
بینچ کا کہنا تھا کہ امیگریشن، ملک بدری اور قومی سلامتی جیسے اہم امور مکمل طور پر حکومت کے اختیارات میں آتے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اگرچہ افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر احترام، وقار اور قانونی تحفظات کا پورا حق حاصل ہےلیکن ان قانونی تحفظات کے باوجود انہیں ملک میں دائمی قیام یا تعلیم کا غیر محدود حق نہیں دیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی
بلوچستان ہائی کورٹ نے متاثرہ افغان میڈیکل طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی درپیش شکایات اور مسائل کے حل کے لیے افغان سفارتخانے سے رجوع کریں۔





