پمز واقعے کی اصل وجوہات کیا تھیں؟ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری

پمز واقعے کی اصل وجوہات کیا تھیں؟ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری

Pakistan SCO Summit 2026

 اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری رپورٹ نے انتظامیہ کی سنگین غفلت اور نااہلی کو بے نقاب کر دیا ہے، آگ اے سی کی بجلی کی کیبل میں خرابی (الیکٹریکل فالٹ) کے باعث لگی، جبکہ تخریب کاری یا آکسیجن لیکیج کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 10 بیڈز کے نرسری یونٹ میں گنجائش سے زیادہ 15 نومولود زیر علاج تھے، جن میں سے 14 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے، وارڈ میں دھوئیں کا پتا لگانے والا خودکار الارم سسٹم موجود نہیں تھا اور پمز انتظامیہ نے ماضی کی فائر سیفٹی وارننگز کو بھی نظر انداز کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد فرنٹ لائن عملے نے ابتدائی لمحات میں فوراً بچاؤ کی کوششیں کیں اور کسی بھی شخص کے خلاف کوئی مجرمانہ جرم ثابت نہیں ہو سکا۔ تاہم، اسپتال کے حفاظتی انتظامات کی قلعی کھل گئی ہے کیونکہ نرسری میں دھوئیں کا پتا لگانے اور الارم بجانے والا خودکار نظام موجود ہی نہیں تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: پمز واقعے کے ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

اس سے قبل چھ جولائی کو نرسنگ ہاسٹل میں لگنے والی آگ نے بھی انتظامات کی کمیاں ظاہر کی تھیں، لیکن پمز انتظامیہ نے پرانی وارننگز پر کان دھرنے کی زحمت تک گووارہ نہیں کی۔سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ محض دس بستروں کی گنجائش والے نرسری یونٹ میں پندرہ نومولود بچوں کو رکھا گیا تھا، اور اس حادثے کے نتیجے میں چودہ معصوم جان کی بازی ہار گئے۔

کمیٹی نے واضح کیا کہ یہ اموات کسی ایک فوری ناکامی کا نتیجہ نہیں بلکہ انتظامی نظام کے متعدد کمزور اقدامات کا مجموعہ تھیں۔مستقبل میں ایسے حوادث سے بچنے کے لیے انکوائری کمیٹی نے پمز اسپتال میں فوری طور پر فائر، لائف سیفٹی اور الیکٹریکل آڈٹ کرانے کی سخت سفارش کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پمزواقعے میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

 نومولود بچوں کے لیے خصوصی ہنگامی انخلاء کے ضوابط (ایس او پیز) بنانے اور فائر ڈیٹیکشن و الارم سسٹم کو فی الفور فعال کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، کمیٹی نے ہسپتال میں فوری طور پر الیکٹریکل اور لائف سیفٹی آڈٹ کرانے کے ساتھ ساتھ نومولود بچوں کے لیے خصوصی ہنگامی ایس او پیز بنانے کی سفارش کی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top