انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

Pakistan SCO Summit 2026

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین نیوی کے سربراہ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس کے بعد انہوں نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور دوطرفہ بحری تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے تربیتی پروگراموں، باہمی دوروں اور مشترکہ بحری مشقوں کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انڈونیشین بحریہ کے سربراہ نے خطے میں سمندری سلامتی کے لیے پاک بحریہ کی گراں قدر خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔

 یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ملاقات کے آخر میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان عملی تعاون اور رابطوں کو مزید وسعت دینے پر بھی زور دیا گیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top