کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کےلئےبڑی خوشخبری

Pakistan SCO Summit 2026

کینیڈا نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند غیر ملکی طلبا، خصوصاً ماسٹرز اور پی ایچ ڈی امیدواروں کے لیے اسٹڈی پرمٹ کا عمل آسان اور تیز بنانے کے لیے اہم پالیسی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین محکمہ امیگریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ایچ ڈی امیدواروں کی اسٹڈی پرمٹ کی درخواستوں پر اب صرف دو ہفتوں کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت پبلک اداروں میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے والے طلبا کو صوبائی یا علاقائی تصدیقی خط (Provincial Attestation Letter) کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

اس کے علاوہ گریجویٹ طلبا کو اپنے اہلخانہ کو ساتھ لانے کی اجازت ہو گی اور تعلیم کی تکمیل پر وہ پوسٹ گریجویشن ورک پرمٹ حاصل کرنے کے بھی اہل ہوں گے۔

سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی طلبا کی مجموعی تعداد میں ایک تہائی کمی کے باوجود گریجویٹ طلبا کا تناسب 12 فیصد سے بڑھ کر 21 فیصد ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کےتعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں :محکمہ تعلیم کی وضاحت سامنے آ گئی

کینیڈین حکومت کے مطابق اس فیصلے کا مقصد دنیا بھر سے باصلاحیت محققین کو راغب کرنا اور اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو مضبوط بنانا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top