خیبرپختونخوا کےتعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیاں :محکمہ تعلیم کی وضاحت سامنے آ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نوٹیفکیشن کو صریحاً جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے جس میں تعلیمی اداروں میں دو ماہ کے لیے جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار چھٹی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس جعلی دستاویز کی گردش کے باعث طلبہ، والدین اور اساتذہ میں شدید تشویش اور ابہام پھیل گیا تھا۔

وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایندھن کی بچت کے تحت تمام پرائمری و سیکنڈری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ہر ہفتے جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رکھا جائے گا اور تدریسی عمل صرف 4 ایام تک محدود رہے گا۔

ترجمان محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ ایسا کوئی اقدام یا فیصلہ نہیں کیا گیا اور تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کو کسی نے اغوا نہیں کیا: ایم پی اے ثوبیہ شاہد

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ خبروں اور جعلی دستاویزات پر کان نہ دھریں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top