پشاور: سرحد چیمبر کے انتخابات، 20 نشستوں پر 40 امیدوار آمنے سامنے

Pakistan SCO Summit 2026

پشاور: پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، جہاں ایگزیکٹو اور کارپوریٹ کی 20 نشستوں پر مجموعی طور پر 40 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

انتخابات میں ایگزیکٹو کی 10 اور کارپوریٹ کی 10 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر 3 ہزار 925 ووٹرز اپنے نئے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سی سی پی او پشاورکی کرپشن کے خلاف کارروائی، 13 اہلکار برطرف

سرحد چیمبر کے انتخابات میں بزنس مین فورم اور پشاور بزنس الائنس کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

بزنس مین فورم کی قیادت الیاس بلور کے صاحبزادے غضنفر بلور کر رہے ہیں، جبکہ پشاور بزنس الائنس کی قیادت سابق گورنر حاجی غلام کر رہے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top