سی سی پی او پشاورکی کرپشن کے خلاف کارروائی، 13 اہلکار برطرف

Pakistan SCO Summit 2026

 بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور نے 13 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

برطرف کیے گئے تمام 13 اہلکار خیبر پولیس سے تعلق رکھتے تھے جو لنڈی کوتل، طورخم اور دیگر اہم پولیس چوکیوں پر تعینات رہ چکے تھے۔ ان اہلکاروں کے خلاف طویل عرصے سے کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی سنگین شکایات اور الزامات سامنے آ رہے تھے۔

محکمے میں شفافیت قائم رکھنے کے لیے الزامات ثابت ہونے پر سی سی پی او پشاور نے ان کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے برطرفی کا حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سی سی پی او نے واضح کیا ہے کہ پولیس فورس میں بدعنوانی اور کرپشن میں ملوث عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top