چارسدہ میں سٹی پولیس نے چھٹی جماعت کے طالب علم کے اغوا اور مبینہ زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آنے والے واقعے پر مدعی کی رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرکے فوری تفتیش شروع کی گئی۔
ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی نگاہ حسین خان اور ایس ایچ او سٹی خان زیب خان کو نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے۔
یہ بھی پڑھیں : چارسدہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان شاہد ولد عجب خان، محمد زید ولد داؤد خان اور محمد سعد ولد نادر خان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔





