ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں بری کمی ہوگئی ۔
سولر سسٹم کی قیمتیں ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک نیچے آگئی ہیں ۔حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹس میں قیمتوں میں تبدیلی ہوئی اور سولر پینل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے ۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت 35000 روپے سے 175000 روپے تک کم ہوگئی ہے ۔
5 کلوواٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریباً5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک ہے جبکہ 7کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 6لاکھ روپے کے قریب ہے ۔