کوہاٹ میں پولیس لائنز مسجد پر فتنہ الخوارج کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، ، جنرل آفیسر کمانڈنگ، کمشنر کوہاٹ، وزیر اطلاعات شفیع جان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، شہداء کے اہلخانہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کوہاٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی دی جبکہ اعلیٰ حکام نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر پولیس، افواج پاکستان اور سول افسران نے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہداء کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، دہشتگردوں پر خیبرپختونخوا کی سرزمین تنگ کر دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جی او سی 9 انفینٹری ڈویژن میجر جنرل شاہد امیر کا سی ایم ایچ کا دورہ، کوہاٹ بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
انہوں نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے نماز جمعہ ادا کرنے والے نمازیوں کو نشانہ بنایا، یہ بزدلانہ فعل اس بات کی نشاندہی ہے کہ دہشتگردوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
آئی جی پی نے کہا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا رہے ہیں، سہولتکاروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔





