کوہاٹ پولیس لائنز پرخودکش حملہ کرنے والا بھی افغانی نکلا، خودکش بمبار کی شناخت خارجی دہشتگرد مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ، جس کا تعلق افغانستان سے تھا ۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں پولیس لائنز پر خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت ہوگئی، خودکش حملہ آور کا تعلق بھی افغانستان سے ۔
خودکش بمبار کی شناخت بمبار خارجی مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ، گزشتہ روز کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد کے قریب نماز جمعہ کے وقت خارجی دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں پولیس لائن حملے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
خارجی دہشتگردوں کے حملے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد شہید ہوئے اور 103 شدید زخمی ہوئے ۔





