ضلع کُرم میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ،خوارج پسپا ہو کر فرار

ضلع کُرم میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ،خوارج پسپا ہو کر فرار

ضلع کُرم میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، سیکیورٹئی فورسز کی بروقت  کارروائی کے بعد خوارج پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کُرم میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارووائی کرتے ہوئے خوارج پر مؤثر فائر کیا، جس کے نتیجے میں خوارج پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق افغان سرحدی چوکیوں سے خوارج کو دراندازی کے لیے معاونت فراہم کیے جانے کی کوشش بھی سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خوارج کی مدد کرنے والی افغان پوسٹوں کو نشانہ بنایا،سرحدی علاقے میں صورتحال سیکیورٹی فورسز کے مکمل کنٹرول میں ہے،

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں میں مکمل طور پر چوکس ہیں اور دراندازی کی کسی بھی کوشش سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔

Scroll to Top