پانی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا ۔
تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ صفر ہوگیا ہے ،ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ پر ہے ۔
واپڈا ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے جہاں پانی کی سطح 1054 فٹ پر ہے ، منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050فٹ پر ہے ۔
منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے ۔