قلات میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی,23 مغوی باحفاظت بازیاب کرلئے، 2 اہم دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار

سیکیورٹی فورسز نےضلع قلات کے علاقے دشت گوران اور رائج میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران 23 مغویوں کو بحفاظت باہم بازیاب کرا لیا جبکہ مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 18 ستمبر 2026کو شام 4:00 بجے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے خضدار جانے والے 6 خالی کنٹینرز کو روک کر مغرب کی جانب اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔

آپریشن کے دوران قومی شاہراہ N-25 سے 20 کلومیٹر کے فاصلے تک 7 کلومیٹر پر محیط علاقے میں اہداف کی نشاندہی اور نگرانی کے لیے (سرویلنس ڈرونز) کا استعمال کیا گیا۔ فورسز کی مربوط کارروائی اور راستوں کی ناکہ بندی کے نتیجے میں گران اور ملبی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے 2 اہم دہشت گرد (ملا اور آزاد) ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے اور 1 کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایکس پر بھارتی اکاؤنٹس کا منظم پروپیگنڈا بے نقاب، سعودی عرب پر حوثی حملے میں پاکستانی طیاروں کی تباہی کا دعویٰ من گھڑت اور جھوٹا نکلا

آپریشن کے دوران تاوان کے لیے اغوا کیے گئے 23 افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع سے 6 کنٹینرز، 1 بس، 2 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لیں۔ اس کے علاوہ 1 اسنائپر رائفل، 1 ایس ایم جی (SMG)، 2 دستی بم اور دیگر ریکوری سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ 2 خراب شدہ بسیں بھی ملی ہیں جن کے ٹائر اور انجن ناکارہ کر دیے گئے تھے۔

Scroll to Top