دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم خبر

دبئی پولیس نے شہریوں اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گلوبل ولیج کے آنے والے نئے سیزن کے جعلی وی آئی پی (VIP) پیکس آن لائن بیچنے والے دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق گلوبل ولیج کا 31 واں سیزن 14 اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکیمرز نے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر جعلی ویب سائٹس اور اکاؤنٹس بنا لیے ہیں جو بالکل گلوبل ولیج کے آفیشل پلیٹ فارمز سے مشابہت رکھتے ہیں تاکہ شہریوں سے پیسے اور ذاتی معلومات چوری کی جا سکیں۔

دبئی پولیس نے سیکیورٹی ایڈوائزری میں بتایا ہے کہ یہ دھوکے باز صارفین کو سستے اور پرکشش وی آئی پی پیکیجز کا لالچ دے کر ان کے بینک اکاؤنٹس اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ گلوبل ولیج کے وی آئی پی پیکس کی خرید و فروخت کی تمام تفصیلات اور تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے اور پیکس خریدنے کے لیے خریدار کی عمر کم از کم 18 سال اور ان کے پاس اماراتی آئی ڈی (Emirates ID) ہونا ضروری ہے۔

پولیس کے مطابق ان پیکس کی پری سیلز 21 ستمبر سے 25 ستمبر تک صرف “کوکا کولا ایرینا” کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی جبکہ تمام عام عوام کے لیے باقاعدہ فروخت کا آغاز 26 ستمبر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول ریلیف اسکیم کے تحت ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم

دبئی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر حقیقی سستی آفرز اور انجان لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور ٹکٹس صرف تصدیق شدہ آفیشل چینلز سے ہی خریدیں۔ کسی بھی مشکوک لنک یا اکاؤنٹ کی صورت میں دبئی پولیس کے eCrime پلیٹ فارم یا ہیلپ لائن نمبر 901 پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top