پشاور پولیس کی بڑی کارروائی، اہم ملزمان گرفتار

پشاور پولیس کی بڑی کارروائی، اہم ملزمان گرفتار

پشاور میں تھانہ خزانہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان گرفتارکرلئے،گرفتار ملزمان کے قنضے سے آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا ۔

پشاورپولیس حکام کے مطابق میں تھانہ خزانہ پولیس نے بروقت اور فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

گرفتاردو ملزمان نے تھانہ خزانہ کی حدود لیاقت آباد میں فائرنگ کرکے  گوہر ولد حضرت عمرنامی شخص کو قتل کیا تھا ۔

 یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس نے بین الصوبائی مبینہ ڈکیت گینگ کو نشانہ بنا لیا، 4 ارکان ہلاک، سی سی پی او پشاور

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، جبکہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔

مقتول کا ملزمان کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، جس کا ملزمان کو رنج تھا، جس پر ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے مقتول گوہر خان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Scroll to Top