ایران نے کہا ہے کہ تہران نے قطری ثالث کے ذریعے امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے 3 شرائط پیش کردی ہیں، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کے مطابق اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے بتایا کہ ایران قطری ثالث کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے جس نے تہران کے مطالبات واشنگٹن تک پہنچا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدرپزشکیان سمیت ایرانی اعلیٰ حکام کا امریکہ کا ویزا جاری
محسن رضائی کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان کئی ماہ سے جاری جنگ کے دوران بالواسطہ سفارت کاری کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رابطے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد بھی جاری رہے۔





