ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنوں سے کبھی مسائل حل نہیں ہوئے، وفاق نے صوبوں کو آزاد چھوڑ دیا ہے، صوبوں کا احتساب کیا جائے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی لوگوں کو لڑانا چاہتی ہے تاکہ لوگ سب بھول جائیں، جب ان کی کرپشن کی بات
ہوتی ہے آپ صوبائی کارڈ کھیلتے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ سندھی ہمارے بھائی ہیں، ہم سے زیادہ ان کے حالات خراب ہیں، حیدرآباد سے آگے جائیں تو پتا چلتا ہے کہ غربت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے صوبے بنانا غیر آئینی ہوتا تو شہید ذوالفقارعلی بھٹو آئین کی کتاب میں اس کا ذکر نہ کرتے، وزیر صحت
وفاقی وزیرصحت کا مزید کہنا تھا کہ نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، فسادات یا ہنگامے ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے۔





