پاکستان کے ساتھ تعلقات دن بدن فروغ پا رہے ہیں، ایران

پاکستان کے ساتھ تعلقات دن بدن فروغ پا رہے ہیں، ایران

اپنے بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران جنگ کے خاتمے کیلئے جاری ثالثی کی کوششوں سے متعلق کسی مخصوص امریکی پیغام کے تبادلے سے آگاہ نہیں۔

اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں جو دن بدن فروغ پا رہے ہیں، خاص طور پر گزشتہ چند مہینوں میں تمام شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکہ سے مذاکرات کی بحالی کیلئے کون سی شرائط پیش کیں؟

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اچھی ہمسائیگی کی حکمت عملی کے تحت ہماری پالیسی یہ کہ ثقافتی، تاریخی اور مشترکہ رشتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنایا جائے۔

Scroll to Top