کوہاٹ پولیس لائنزحملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج

کوہاٹمیں  پرانے پولیس لائنز کی مسجد پر دہشتگردوں  کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کرلیا گیا، ایف آئی آر میں دہشتگردی سمیت مختلف دفاعت شامل ہیں ۔

کوہاٹ خودکش حملے کے مقدمے میں نامعلوم دہشتگردوں کو نزماد کیا گیا ہے ، مقدمہ میں دہشتگردی، قتل اور اقدامِ قتل سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعےخودکش حملہ کیا، دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔

حملے میں  پولیس اہلکاروں سمیت 24 افراد شہید ہوئے اور 130 کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، 8 دہشتگرد ہلاک

ایف آئی آر کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، حملے میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

کوہاٹ پولیس نے حملے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

Scroll to Top