ہارون شنواری
خیبر : ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں گورنمنٹ عمار شہید ہائی اسکول میں فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر اہتمام کمیونٹی ریلیف الائنس کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں علاقے کے مردوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جہاں میل اور فی میل ڈاکٹرز پر مشتمل طبی ٹیم نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔
طبی معائنے کے بعد ضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، جس سے مقامی افراد کو طبی سہولیات کے حصول میں مدد ملی۔
یہ بھی پڑھیں : احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان ہوسکتا ہے، وزیر خزانہ
اس موقع پر مقامی ونگ کمانڈر نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
علاقہ مکینوں نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر فرنٹیئر کور نارتھ، سیکیورٹی فورسز اور کمیونٹی ریلیف الائنس کی کاوشوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔





